سٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس

ایل ڈی اے سٹی میں ہونے والے آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ عملہ و فورس کو زخمی کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ۔بریفنگ

ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام تیز ی سے جاری، الاٹیوں کو جلد اچھی خبر دیں گے۔ایونیو ون کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں ہونے والے آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، عملہ و فورس کو زخمی کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام تیز ی سے جاری ہیں اور جلد الاٹیوں کو اچھی خبر دیں گے۔ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں مرحلہ وار پوزیشن دینے بارے بریفنگ دی گئی۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایل ڈی اے سٹی میں 1519 کنال لینڈ ایکوزیشن کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے انٹری گیٹ کے ڈیزائنز کے نمونے بھی پیش کیے گئے۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاون کے انتظامی معاملات مینجمنٹ کمیٹی کے تحت چلانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایونیو ون میں جاری گرین بیلٹس، پارک و مسجد کی تکمیل سمیت دیگر کاموں کی پراگریس بارے بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون اور جوبلی ٹاون کے رہائشیوں کے مسائل کے ٹھوس حل پر مبنی پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ شاہ میر اقبال، چیف انجینئر اسرار سعید، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،چیف میٹروپولییٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی ، چیف ٹاو¿ن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر سی ایم پی، متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button