پاکستانسٹیسیاست

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مثبت، تعمیری اور قریبی دوستانہ تعلقات خوش آئند ہیں۔ مریم نواز شریف

مریم نواز شریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات ، دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی مریم نواز شریف نے رائیونڈ آمد پر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا اورملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ، مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مثبت، تعمیری اور قریبی دوستانہ تعلقات خوش آئیند ہیںقدرتی آفات اور ہر مشکل میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام نے پاکستان کا مخلصانہ ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں، مریم نواز شریف نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مظبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان طویل المدتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہےماضی کی طرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت لائیں گے، مریم نواز شریف نے مزید کہاکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، مریم نواز شریف نے آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی قیادت اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button