انٹر ٹینمنٹسٹی

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں میورل آرٹ ورکشاپ کے شرکاء میں تقسیم اسناد کی تقریب ہوئی

لاہور(خبر نگار)الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں یوم دفاع کے مناسبت سے میورل آرٹ ورکشاپ کے شرکاء میں تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نامور آرٹسٹ پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس سید نوید الحسن بخاری کے ہمراہ میورل ورکشاپ کے حصہ لینے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے نوجوانوں کا کام دیکھا اور اس کی تعریف کی۔تقریب تقسیم اسناد میں نظامت کے فرائض کیوریٹر الحمراء آرٹ میوزیم ہاجرہ محمود نے ادا کئے۔میورل آرٹ ورکشاپ تین دن تک جاری رہی جس میں نوجوانوں نے اپنے بہادر سپوتوں کو زبردست انداز میں سلام پیش کیا،انکا کام دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button