سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے

کمشنر لاہور نے جنرل ہسپتال کا تفصیلاً دورہ کرکے بلڈ بینک، شعبہ امراض سینہ سمیت دیگر شعبہ جات کے بیرون میں نکاسی آب کا جائزہ لیا

لاہور (خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور نے قرطبہ چوک، جیل روڈ، مین بلیوارڈ، لبرٹی ، کلمہ چوک، فیروزپور روڈ، عابد مارکیٹ، لکشمی اور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے نکاسی آب آپریشن و حکمت عملی کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد اور ضلعی انتظامی افسران ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں ابتک 172 ایم ایم بارش ہو چکی ہے۔ چھ سے زائد علاقوں میں 100ایم ایم سے زائد بارش ہوچکی ہے۔ اکثر علاقوں میں تیز بارش رک گئی ہے۔ کچھ ایریاز میں ابھی بھی بارش جاری ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ملبرٹی راونڈ اباوٹ کی اندرونی سائیڈ پر جمع پانی کی نکاسی شروع ہوچکی ہے۔ لکشمی چوک کلیئر ہے، جناح انڈرپاس کلیئر ہوگیا ہے۔ کیپٹن مبین شہید انڈرپاس بھی کلیئر ہے۔کمشنر لاہور نے جنرل ہسپتال کا تفصیلاً دورہ کرکے بلڈ بینک، شعبہ امراض سینہ سمیت دیگر شعبہ جات کے بیرون میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ جنرل ہسپتال میں چند جگہوں پر بارش کا پانی جمع ہوا ہے۔ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ سیٹس کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئے ٹریفک پولیس اضافی نفری لگائے۔ نشیبی علاقوں اور مین روڈ ز سے نکاسی آب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ تمام انڈرپاسز اور نکاسی آب آپریشن نگرانی کیلئے اے سیز فیلڈ میں موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لکشمی نشیبی ترین جگہ ہے۔ یہاں سے بھی نکاسی آب ہو چکا ہے۔ نشیبی علاقوں اور سورنگ پوائنٹس پر ایمرجنسی ٹیمیں ردعمل دے رہی ہیں۔ شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز نکاسی آب مکمل ہونے تک آپریشن کی نگرانی کریں گے۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button