رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺحضرت ابراھیم کی دعا اور اس کائنات کی سب سے بڑی امید تھے

آپ ﷺ کی تشریف آوری سے دنیاۓ عالم سے جہالت کی اندھیرے ختم ہوۓ۔
لاہور (خبر نگار) رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺحضرت ابراھیم کی دعا اور اس کائنات کی سب سے بڑی امید تھے ۔ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے دنیاۓ عالم سے جہالت کی اندھیرے ختم ہوۓ۔ حضرت محمد ﷺ عالم موجودات کے سلسلہ ارتقاء کی آخری کڑی ہیں جن سے شرف مجد انسانیت کی تکمیل ہو گئی ، جو علم و بصیرت کی اس افق پر جلوہ بار ہیں جہاں فکر و نظر ،عقل و عشق ، دین اور دنیا قوسین کی طرح آپس میں ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے محفل میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کیا۔ محفل کا اہتمام شاہ روح ٹیکنالوجیز نے جشن میلاد النبی ﷺ کو عقیدت و احترام سے منانے کے لیے کیا۔ محفل کو انتہائی دیدہ زیب انداز سے سجايا گیا۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
ماجد قادری، حامد سعید، زین نوید، محمد امجد، اور ارفع عاربی نے بذریعہ نعت آپ ﷺ کی حضور نذرانہ ء عقیدت پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سعید احمد قادری نے نبی اکرم ﷺ کی انقلابی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا اور آپ ﷺ کی اسوہء حسنہ پر عمل کرنے کی تاكید کی۔ شاہ رح ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حامد سعید نے حضور اکرمﷺ کی قیادت و سیادت پر روشنی ڈالی ۔ اور آخر میں حضور ﷺ پر درود و سلام بھیجا گیا۔
نظامت کے فرائض میڈیا مینیجر ارفع عاربی نے انجام دیے۔







