جرم و سزاسٹی

لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
چوبیس روز سے جاری آپریشن کے دوران 10 ہزار 8 سو بانوے افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، ترجمان لیسکو
وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں چوبیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 754 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 753 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے529 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 243 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل19، زرعی 20 اور 712 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو1،327923(تیرہ لاکھ ستائیس ہزار ستائیس ہزار نو سو تیئس) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 52،296،445 (پانچ کڑور بائیس لاکھ چھیانوے ہزار چار سو پنتالیس) روپے ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ فیروز والا کے علاقے میں 22،000 یونٹس (1،000،000) روپے، شفیق آباد میں 10،000 یونٹس(600،000)روپے، چونیاں میں 25،907 یونٹس 569،954 روپے اور صدر قصور میں کنکشن کو8،800 یونٹس، (452،000روپے) کی رقم چارج کی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں چوبیس روز کے آپریشن کے دوران کل 10،892 کنکشن چیک کئے گئے،10،802 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے9876 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ کل2956 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک23،343،804 (دو کروڑ تینتیس لاکھ ترتالیس ہزار آٹھ سو چار) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 1،038،969،378 (ایک ارب تین کروڑ نواسی لاکھ انہتر ہزار تین سو اٹھتر روپے) ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button