پاکستانسٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے حوالے سے اہم اجلاس

کمشنر لاہور نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کیخلاف لیسکو کو ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کردی.لاہور میں ضلعی انتظامیہ۔ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے حوالے سے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کیخلاف مکمل ورکنگ شروع کی جائے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لیسکو کو ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ، ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز غیرقانونی طور پر دیئے گئے یا ہاوسنگ سوسائٹیز نے کسی آڑ میں حاصل کیے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز نے کس مد و شق کے تحت بجلی حاصل کی۔ اسکا واضح تعین کیا جائے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیسکو نے عام صارفین شہریوں کیلئے شکایات ازالہ ایس اوپی ز کو بہتر کردیا ہے۔ کمشنر لاہور نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو محکموں کی جانب سے این اوسیز جاری ہونے کی رپورٹ جلد مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت پوری ڈویڑن میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف استغاثوں پر ایف آئی آرز فوری طور پر درج ہورہی ہیں۔ بل نادہندگی اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے دوران بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں۔ ملوث ملازمین پر بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات حامد ملہی، چیف انجینئر لیسکواعجاز احمد و لیسکو افسران نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button