پاکستانتعلیمسٹی

پامی پنجاب حکومت کی نجی میڈیکل کالجز بارے جاری کردہ سینٹرل انڈکشن پالیسی کو مکمل مسترد کرتی ہے ۔آفتاب محمود ایگزیکٹو

پرائیویٹ میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنے داخلوں کا عمل شروع کرچکے ہیں ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی طرف سے نجی میڈیکل کالجز کے لیے جاری کردہ ایڈمیشن پالیسی کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے ۔سیکرٹری پامی

لاہور(خبرنگار)پاکستان ایسوسی ایٹ آف پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیویشن پنجاب حکومت کی نجی میڈیکل کالجز کے بارے میں جاری کردہ سینٹرل انڈکشن پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کردیا ۔ایگزیکٹو سیکرٹری پامی آفتاب محمود کا کہنا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی نجی میڈیکل کالجز کے لیے جاری کردہ ایڈمیشن پالیسی کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے ۔ایگزیکٹو سیکرٹری پامی آفتاب محمود کا کہنا ہے
پرائیویٹ میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنے داخلوں کا عمل شروع کرچکے ہیں ۔ داخلے کا عمل ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے اور شفاف طریقے سے انجام دیا گا حتمی میرٹ لسٹیں اور داخلہ لسٹیں کونسل کو فراہم کی جائیں گی ۔نجی میڈیکل کالجز کے لیے جاری کردہ سینٹرل انڈکشن پالیسی ماضی میں ایک ناکام تجربہ ثابت ہوچکی ہے جس کی بے شمار وجوہات ہیں ۔پی ایم ڈی سی نے پالیسی کو ہی ختم کردیا تھا ۔سال 2018اور 19 میں یہ ناکام سینٹرل انڈکشن پالیسی کے باعث 230سیٹیں خالی رہ گئی تھیں اسی طرح سال 2019اور 20 میں بھی 118 سیٹیں خالی رہ گئی تھیں ۔سینٹر لانڈکشن پالیسی کے تحت مالی استطاعت نہ رکھنے والے طلبا ء داخلہ تو لے لیتے ہیں لیکن بعد میں فیس ادا نہیں کرتے اور سیٹ چھوڑ دیتے ہیں ۔ خواتین سٹوڈنٹس اپنے گھر کے قریب یا شہر میں اپنے مرضی کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلہ نہیں لے سکتیں جوکہ انکا حق ہے۔سینٹرل انڈکشن پالیسی کے ذریعے طلباء کو درخواست فارم بھرنے کے بعد درخواست دینے اور پروسیسنگ میں ہمیشہ تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے ۔طلباء اپنے ابتدائی میرٹ کالجوں میں فیس جمع نہیں کراتے اور اسی وجہ سے داخلہ کے عمل سے باہر رہ جاتے ہیں ۔طلبا ء عدالتوں میں جاتے ہیں اور اس سے پورا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے
۔طالب علم کی اپ گریڈیشن اور فیس کی منتقلی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جوکہ عدالتی مقدمات کا باعث بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button