پاکستانسٹی

مال روڈ تاریخ بھی ہے اور لاہور کی پہچان بھی ہے۔ سٹینڈرڈز پر بحالی پروگرام شروع ہوگا

خوبصورت مال روڈ بحالی پروگرم میں ٹاون ہال تا میاں میر مین مال روڈ اور سروس لینز پر کام کیا جائیگا. کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مال روڈ تاریخ بھی ہے اور لاہور کی پہچان بھی ہے۔ سٹینڈرڈز پر بحالی پروگرام شروع ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خوبصورت مال روڈ بحالی پروگرم میں ٹاون ہال تا میاں میر مین مال روڈ اور سروس لینز پر کام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل کے علاوہ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی مال روڈ کے کچھ سیکشنز پر انڈرگراونڈ وائرنگ پر کام جاری ہے۔ سی او ایم سی ایل اور ایم او انفراسٹرکچر ایم سی ایل نے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیچ ورک،تجاوزات، غیر ضروری سائینیج، مین ہولز، عمارات کی بحالی، ڈرینج وغیرہ کو ٹارگٹ کیا جائیگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و ایم سی ایل نے بحالی پروگرام کیلئے مال روڈ کو 8 سیکشنز میں تقسیم کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شام کے وقت مال روڈ کو ثقافتی طور پر شہریوں کیلئے باعث کشش بنانا پروگرام کا حصہ ہے۔ مال روڈ کو دو مرحلوں میں بحال کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے کی تکمیل کی ڈیڈلائن 30اکتوبر ہے۔ کمشنر لاہور نے واسا، پی ایچ اے، والڈ اتھارٹی کو بھی فوری پلاننگ کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مال روڈ کی خوبصورتی بحالی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایم او انفرا میاں ثاقب، ڈائریکٹر ایل ڈی اے آصف حسین، ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل کلیم یوسف، ایم او فنانس ایم سی ایل حجاب فاطمہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button