پاکستانسٹی

وزارت خارجہ بین الاقومی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کے لئے مدعو کرنے کے انتظامات کرے ۔ الیکشن کمیشن پاکستان

کمیشن نےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر 2023کو (Inter Ministerial Meeting) بلانے کی بھی ہدایت کر دی ۔

لاہور (خبرنگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سیئنر افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ(Ministry of Foreign Affairs) کوفوری طور پر تحریر کیا جائے کہ وہ بین الاقومی مبصرین کو آئندہ عام انتخابات کی شفافیت کے مشاہدہ کے لئے مدعو کرنے کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے۔
نیز اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر ملکی مبصرین (International Observers) کی جن تنظیموں نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کے دوران انتخابی عمل کے مشاہدہ (Observation) کی درخواست کی ہے ۔ انکے کیس کو فوری طور پر پراسس کیا جائے ۔
کمیشن نےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 16اکتوبر 2023کو (Inter Ministerial Meeting) بلانے کی بھی ہدایت کر دی ۔ اس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے سیئنر افسران شریک ہوں گے اور عالمی مبصرین کےحوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے تمام ( Stake Holder) بشمول وزارت خارجہ ، وزرات داخلہ اور دیگر اداروں سے Focal Persons کی تفصیل مانگ لی ۔ اس کے علاوہ کمیشن نے صوبائی سطح پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر ایڈمن کو چاروں صوبوں میں Focal Persons مقرر کیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی ہے اور اسے فوری طور پر شائع کرنے کی اجازت دی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن سے متعلق تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button