جرم و سزاسٹی

لیسکو کے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری

چھبیسویں روز99 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر71 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے چھبیسویں روز386 ڈیفالٹرز سے99 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے43ڈیڈڈیفالٹرز سے1.93 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 85 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2.63 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 39ڈیفالٹرز سے1.35 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1ڈیفالٹرز سے0.02 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 61 ڈیفالٹرز سے0.78 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 39ڈیفالٹرز سے1.36 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 83ڈیفالٹرز سے1.03ملین جبکہ قصور سرکل میں 35 ڈیفالٹرز سے0.89 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران21,973 ڈیفالٹرز سے71 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3067ڈیفالٹرز سے88.08ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2494 ڈیڈڈیفالٹرز سے172.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 2715 ڈیفالٹرز سے102.74ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1299 ڈیفالٹرز سے43.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 1769 ڈیفالٹرز سے43.45 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2066ڈیفالٹرز سے90.22ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 3339ڈیفالٹرز سے47.52 ملین جبکہ قصور سرکل میں 5224 ڈیفالٹرز سے124.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button