سٹیسیاست

بغیر کور ٹرالیز و ڈمپرز اور شہر میں ڈمپنگ کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے 144نافذ کی جائے گی۔ محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور کو ایم او انفراسٹرکچر ایم سی ایل میاں ثاقب نے مال روڈ خوبصورتی پر جاری کام پیشرفت بارے بریفنگ دی۔

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مال روڈ کی خوبصورتی و بحالی کے حوالے کہا ہے کہ بغیر کور ٹرالیز و ڈمپرز اور شہر میں ڈمپنگ کرنے پر پابندی عائد کرنے کیلئے 144نافذ کی جائے گی۔ کمشنر لاہور کو ایم او انفراسٹرکچر ایم سی ایل میاں ثاقب نے مال روڈ خوبصورتی پر جاری کام پیشرفت بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مال روڈ کے تمام مین ہولز کور ہوگئے ہیں۔ پولز کا پینٹ کل سے شروع ہوگا۔ مال روڈ پر لٹکتی تاروں اورکیبلز تاروں کو کل تک مکمل ختم کردیا جائیگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیچ ورک، تجاوزات، غیر ضروری سائینیج، مین ہولز، عمارات کی بحالی اور ڈرینیج وغیرہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیان کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و ایم سی ایل نے بحالی پروگرام کیلئے مال روڈ کو 8 سیکشنز میں تقسیم کیا ہے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پارک اور یادگار کی تزئین جاری ہے۔ہارٹیکلچر ورک سے بہتر کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ مال روڈ تاریخ بھی ہے اور لاہور کی پہچان بھی ہے۔ سٹینڈرڈز پر بحالی پروگرام شروع ہے۔ کوئی بھی سرکاری و نجی ٹرالی یا ڈمپر بغیر کور کے شہر سے نہیں گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل بغیر کور ٹرالیز کے خلاف ایکشن لے۔ لاہور میں مال روڈ پر پہلا پیلیکن کراسنگ سسٹم ٹیپا نصب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت مال روڈ بحالی پروگرم میں ٹاون ہال تا میاں میر مین مال روڈ اور سروس لینز پر کام کیا جارہا ہے۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی مال روڈ کے کچھ سیکشنز پر انڈر گراونڈ وائرنگ پر کام کررہی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مال روڈ کو دو مرحلوں میں بحال کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے کی تکمیل کی ڈیڈلائن 30اکتوبر ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مال روڈ کی خوبصورتی وبحالی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفرن احمد، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایم او انفرا میاں ثاقب، اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا، ڈائریکٹر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نجم ثاقب، ایم او فنانس ایم سی ایل حجاب فاطمہ سمیت دیگر نیسپاک اور ٹیپا افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button