سٹیسیاست

پولیو وائرس زندگی بھر کیلئے بچوں کو معذور کر دیتا ہے۔ کمشنر لاہور

پولیو ویکسین مہم قومی فریضہ ،سو فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو فارغ کیا جائیگا۔ محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق جن گھروں میں بچوں کی دستیابی نہیں ہوئی۔ ان کو دوبارہ چیک کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پولیو ویکسین مہم قومی فریضہ ہے۔ سو فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو فارغ کیا جائیگا۔ پولیو وائرس زندگی بھر کیلئے بچوں کو معذور کردیتا ہے۔ ہر بچے کی حفاظت ہمارے مستقبل کی حفاظت ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 20لاکھ 85ہزار 283بچوں کو پولیو قطرے اور وٹامن اے دئیے گئے۔ ٹارگٹ مکمل ہوگیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ پولیو مہم میں 213پولیو موبائل ٹیمز نے حصہ لیا۔ لاہور کے 213 ٹرانزٹ پوائنٹس کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا گیا۔ ہر بچے کو قطرے پلائے گئے۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 1لاکھ 43ہزار 167گیسٹ بچوں کو بھی پولیو قطرے پلائے گئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت حالیہ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر عدنان رشید، اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا، سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button