
ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) نوابزادہ طاہر الملک ،سابق ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ ، چوہدری محمد اسلم ،سید توصیف شاہ، جواد ڈار، بوبی بٹ چوہدری امجد، چوھدری ولائت اللہ اویس آف ڈوئیاں سمیت سینکڑوں کارکنان کی شرکت
لاہور ,گجرات (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کوارڈی نیٹر یوتھ ونگ ضلع گجرات چوہدری علی وڑائچ آف کلاچور امیدوار پی پی 30کے زیر اہتمام جلالپور جٹاں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے 21 اکتوبر لاہور میں استقبال کے سلسلہ میں ورکرکنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ہزاروں افراد کی شرکت کے باعث جلالپور جٹاں کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوا۔ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوابزادہ طاہر الملک ،سابق ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن گجرات چوہدری محمد اسلم سرائے عالمگیر سید توصیف شاہ جمالپورسیداں جواد ڈار، بوبی بٹ چوہدری امجد، چوھدری ولائت اللہ اویس آف ڈوئیاں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) جلالپور جٹاں کے عہدیداروں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری علی وڑائچ کلاچور امیدوار پی پی 30نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے پی پی 30سے ہزاروں افراد کے ہمراہ سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں شرکت کریں گے۔







