سٹیسیاست

ایل ڈی اے کی کمرشلایزیشن فیس نادہندگان اورلینڈ یوز کی خلاف ورزی پرجوہر ٹاﺅن اور قائداعظم ٹاﺅن میں کارروائی

کمرشلایزیشن فیس کی عدم ادائیگی پرجوہر ٹاﺅن میں8 املاک سیل، لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر قائد اعظم ٹاﺅن میںدو درجن سے زائد املاک سر بمہرکر دیں.شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات و غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزجوہر ٹاون مولانا شوکت علی روڈ پر کمرشلایزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشلایزیشن فیس کی عدم ادائیگی پرکارروائی کرتے ہوئے 8 کار شو رومز و دیگر املاک سر بمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 82 اور84بلاک ای جوہر ٹاون کو سیل کر دیا۔پلاٹ نمبر 62,63 بلاک ای جوہر ٹاون پرقائم نجی سکول سیل کر دیا ۔پلاٹ نمبر 44،26/A،25اور23بلاک ای جوہر ٹاون پرکار شورمزکو سربمہر کر دیا ۔پلاٹ نمبر 437 بلاک ای جوہر ٹاون پر قائم نجی دفتر سیل کر دیا ۔ چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈئرایکٹر ٹاﺅن پلاننگ زون فور علی نصرت نے کارروائی کی۔سیل کی گئی املاک کے مالکان کے ذمے کمرشلایزیشن فیس کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات واجب الادا ہیں۔دریں اثناءایل ڈی اے ٹیموں نے قائداعظم ٹاﺅن کالج روڈ پر لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرکے دو درجن سے زائد املاک سر بمہر کر دیں۔

سیل کی گئی املاک میں شادی ہال، ماربل سٹور،الیکٹرانک سٹوراور دیگر دکانیں شامل ہیں۔سیل کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ چیف ٹاﺅن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائرایکٹر ٹاﺅن پلاننگ زون سیون سید علی عباس نے کارروائی کی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات و کمرشلایزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button