سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے چیف پراونشیل کمشنر فار چلڈرن تابندہ سجاد نصیر اور سی ای اوپاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر نے ملاقات

چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے سیمینارز کے انعقاد کیلئے ڈویژنل انتظامیہ بھرپور تعاون کریگی۔ محمد علی رندھاوا

لاہورر(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے چیف پراونشیل کمشنر فار چلڈرن تابندہ سجاد نصیر اور سی ای اوپاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر نے ملاقات و اجلاس کیا۔ چیف پراونشیل کمشنر فار چلڈرن تابندہ سجاد نے محتسب پنجاب کی ہدایات کے تحت چائلڈ پروٹیکشن کیلئے آگاہی پروگرامز پر آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے سیمینارز کے انعقاد کیلئے ڈویژنل انتظامیہ بھرپور تعاون کریگی۔ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے پہلا سیمینار قصور میں کریں تمام سٹیک ہولڈرز آگاہی میں حصہ لیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے باہر نشترپارک کمپلیکس میں بارشی پانی کی نکاسی کیلئے میگا پراجیکٹ پلاننگ پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا پراجیکٹ کی پلاننگ کررہی ہے۔ پی سی بی انتظامیہ کو پلاننگ کا حصہ بنا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کیلئے پی سی بی اور ایل ڈبلیوایم سی میں ایم او یو کرائیں گے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی کاوشیں کررہی ہے۔ سٹریٹ چلڈرن کرکٹ کو بھی فروغ دیا جائیگا۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button