سٹی

سموگ کے تدارک اور آگاہی کیلئے کمشنر آفس لاہور اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے لاہور میں فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کا انعقاد

ایونٹ کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے.... کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

شہریوں کیلئے سڑکوں پر سائیکل چلانے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے….کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)
انسداد سموگ اور صحتمند ماحول و آلودگی سے پاک شہر آگاہی کیلئے کمشنر آفس لاہور اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے لاہور میں فیملی سائیکل رائیڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا‘ اور چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی قیادت میں لبرٹی چوک سے صدیق ٹریڈ سنٹر اور واپس لبرٹی چوک تک سائیکلنگ کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہر اتوار کو لاہور کا ہر محکمہ سائیکلنگ ایونٹ کرے گا۔آج پی آئی ٹی بی نے خوبصورت ایونٹ اور سائیکلنگ میٹ اپ کا انعقاد کیا ہے۔اسی طرح ہر اتوار کو شہر میں سائیکلنگ ایونٹ ہوگا۔

ان ایونٹس کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا شہریوں کیلئے سڑکوں پر سائیکل چلانے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تاکہ ماحول کو صاف اور خوشگوار بنایا جا سکے اور شہریوں کو ذہنی و جسمانی ریلیف فراہم ہو سکے۔دھواں دینے والی گاڑیوں۔غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والی انڈسٹریز کیخلاف ایکشن جاری ہیں
چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی ماحول دوست اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے جن میں ’’اب گائوں چمکیں گے‘‘ اور دیگر منصوبے قابل ذکر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی اس فیملی رائیڈ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس ایونٹ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے افراد نے ایونٹ کو صحت بخش اور مفید قرار دیا۔ ایونٹ میں پی آئی ٹی بی کے افسران اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button