سرکاری پراپرٹیز اور املاک ویلیو کے اعتبار سے مارکیٹ میں بہترین ریٹنگ پر ہیں۔ محمد علی رندھاوا

امسال سٹیٹ لینڈ لیز نیلامی54ملین میں ہوئی آئندہ سال 268ملین میں نیلام کرنے کیلئے پلاننگ مکمل کریں۔ کمشنر لاہور
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ سرکاری پراپرٹیز اور املاک ویلیو کے اعتبار سے مارکیٹ میں بہترین ریٹنگ پر ہیں۔ نیلامی یا فروخت کم رقم میں نہیں ہوسکتی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ امسال سٹیٹ لینڈ لیز نیلامی54ملین میں ہوئی ہے۔ آئندہ سال 268ملین میں نیلام کرنے کیلئے پلاننگ مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے تمام ضلعی املاک و پراپرٹیز کی نیلامی اور فروخت کو مارکیٹ کے مساوی کرکے نئی پلاننگ کی ہدایت کی تھی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں 4629کمرشل دکانوں کی لیز 72ملین روپے کی بجائے آئندہ سال 3291 ملین روپے میں ہوگی۔ امسال لاہور کے 8 سمیت ڈویژن کے 15پٹرول پمپس 123ملین روپے میں نیلام ہوچکے ہیں۔ اگلے سال سے پٹرول پمپس کو 137ملین روپے میں مارکیٹ ویلیو پر نیلام کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری زمینین و املاک انتظامیہ کے پاس امانت ہیں۔ بہترین ویلیو پر فروخت یا نیلام کرنا فرض ہے۔ اضلاع کے تحت عارضی زرعی زمین لیز سکیم کی نیلامی 54 ملین کی بجائے آئندہ 268ملین روپے میں ہوگی۔ امسال جو ریٹ چل رہے ہیں۔ ان کو باقاعدہ مارکیٹ ویلیو کا حساب کر کے آئندہ سال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ سال کیلئے کم ازکم ریٹس اور ویلیو مقرر کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آمدن اس سے زیادہ ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تمام اضلاع کے بزنس پلان و ریسورس جنریشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف، اے ڈی سی آر عدنان رشید، ڈی سی ننکانہ محمد ارشد، ڈی سی قصور ارشد بھٹی، اے ڈی سی آر شیخوپورہ تہنیت بخاری، اے سی آر اظہارالحق باجوہ و دیگر افسران شریک تھے۔٭٭







