سٹی

لیسکوافسران کی نادہندگان سے ریکوری مہم تیزی سے جاری، تینتیس روز میں 85کروڑ87لاکھ سے زائد کی وصولی کرلی گئی

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے تینتیسویں روز405نا دہندگان سے87 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے71نا دہندگان سے1.88ملین اور ایسٹرن سرکل میں 57نا دہندگان سے1.80 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 39نا دہندگان سے1.31 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 2نا دہندگان سے0.07 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 42 نا دہندگان سے0.61 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 59نا دہندگان سے1.15 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 88نا دہندگان سے0.92ملین جبکہ قصور سرکل میں 47نا دہندگان سے0.97 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران26972نا دہندگان سے85کروڑ87لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3644نا دہندگان سے113.67ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3067 نا دہندگان سے204.13 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 3321 نا دہندگان سے122.42ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1555نا دہندگان سے50.50 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2251نا دہندگان سے53.31 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2728نا دہندگان سے107.92ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4226نا دہندگان سے59.82 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6180 نا دہندگان سے146.97 ملین کی ریکوری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button