جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 30لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دوران ڈیوٹی زخمی و غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم

ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے زخمی افسران و اہلکاروں کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت

لاہور (خبر نگار, کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس افسران و اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 03 ملین روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زخمی پولیس اہلکار عامر مجید کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،پی ایچ پی کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی اہلکار اعجاز الحق کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی غازی ڈرائیور کانسٹیبل سیف اللہ کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد ندیم کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،غازی افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی مجرمان سے مقابلے اور دیگر واقعات میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی و غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اولین ترجیح میں شامل ہے جس کیلئے محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے زخمی افسران و اہلکاروں کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے زخمی اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button