پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 05 لاکھ روپے جاری کر دئیے

دوران ڈیوٹی زخمی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اولین ترجیح، محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت متعدد اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 05 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے اہلکارمحمد ریحان کو علاج معالجے کیلئے 04 لاکھ روپے دئیے گئے،زخمی کانسٹیبل شاہد بشیر کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ زخمی کانسٹیبل محمد طاہر اور محمد شاہد کے کیسز منطوری کے لئے میڈیکل فنانشنل اسسٹنس کمیٹی کو بھجوادئیے گئے۔مذکورہ اہلکارپیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مختلف واقعات میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ کیسز طبی اخراجات کیلئے فنڈز کی منظوری دی تھی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ دوران ڈیوٹی زخمی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپروائزری افسران زخمی افسران و اہلکاروں کے کیس متعلقہ دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں انکے علاج معالجے کے سلسلہ میں محکمہ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button