سٹی

لیسکوافسران کی نادہندگان سے ریکوری مہم تیزی سے جاری،پینتیسویں روز میں 2کروڑ15لاکھ سے زائد کی وصولی کرلی۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے پینتیسویں روز622نا دہندگان سے2 کروڑ 15لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 97نا دہندگان سے2.27ملین اور ایسٹرن سرکل میں 69نا دہندگان سے4.02ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 93نا دہندگان سے3.09 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 26نا دہندگان سے2.55 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 62نا دہندگان سے1.34 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 63نا دہندگان سے3.37 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 89نا دہندگان سے1.65ملین جبکہ قصور سرکل میں 123نا دہندگان سے3.23 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران28292نا دہندگان سے90کروڑ14لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3824نا دہندگان سے120.10ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3215 نا دہندگان سے211.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 3475 نا دہندگان سے128.36ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1619نا دہندگان سے53.91 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2389نا دہندگان سے56.01 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2949نا دہندگان سے114.13ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4435نا دہندگان سے62.93 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6386 نا دہندگان سے154.35 ملین کی ریکوری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button