پاکستانسٹی

فصلوں کی باقیات جلانے، کوڑا کرکٹ اورگرین ویسٹ کو آگ لگانے پر پابندی کیخلاف ورزی پر ایکشن

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر لاہور سمیت پوری ڈویژن میں کاروائیاں. لاہور تا شیخوپورہ اور لاہور تا ننکانہ موٹروے کے ارد گرد کے زرعی علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر انسداد سموگ کے حوالے سے فصلوں کی باقیات جلانے، کوڑا کرکٹ اورگرین ویسٹ کو آگ لگانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں کاروائیاں کی گئیں۔ لاہور تا شیخوپورہ اور لاہور تا ننکانہ موٹروے کے ارد گرد کے زرعی علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں۔ مختلف اطلاعات اور آن لائن ویب سائٹس کی بنیاد پر کل465جگہوں پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی۔ اے سیز اور محکمہ زراعت کے افسران و ٹیموں نے 143جگہوں کو فوراً چیک کیا ۔ 36جگہوں پر آگ لگا کر فصل یا فصلوں کی باقیات جلانے کی تصدیق ہوئی۔ 30 زرعی مالکان اور ٹھیکیداروں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ فصلوں کو آگ لگانے پر 2مقدمات درج ہوئے جبکہ 4لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button