سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد

پرائس کنٹرول، انسداد سموگ اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ڈی سی ز نے شرکت کی۔پرائس کنٹرول، انسداد سموگ اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن میں گزشتہ 22دنوں میں گرانفروشوں پر902 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 770گرفتاریاں ہوئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چاول سمیت دالوں کی قیمتوں میں 20 تا 30روپے کمی ہوئی ہے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ایک روز میں گرانفروشی پر 27مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ لاہور میں چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹ مارکیٹس میں موجود رہیں۔اچانک دورے کرونگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے اور کسی بھی چمنی سے کالا دھواں نکلنے پر اضلاع کے ڈی سیز خود ذمہ دارہونگے۔ کمشنر لاہور نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ ”اب گاوں چمکیں گے“ کے ٹی او آر ز میں فصلوں کو جلانے پر پابندی کو بھی شامل کیا جائے۔ تمام اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ پر ہیں۔ رات کے وقت بھی زگ زیگ پر ہی چلنے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر دھواں دینے والی گاڑی بند ہوگی۔فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی چھوڑی جائے گی۔ ضلعوں اور موٹروے پولیس پر مشتمل خصوصی انسداد سموگ سکواڈ بنائیں۔ دن اور رات کو گشت کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے کل 3347 کیسز ہیں۔ 24گھنٹوں میں 52مریض سامنے آئے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل ہی مرض سے بچاو کی ضمانت ہے۔ کوتاہی کی گنجائش نہیں۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button