پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدار ت غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے،آئی جی پنجاب

پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی،03 نومبر سے مرحلہ وار انخلا کا آغاز ہو گا، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 03 نومبر سے پنجاب بھر میں مرحلہ وار غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلا کا آغاز ہو گا، آئی جی پنجاب راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا،غیر قانونی مقیم شہریوں کو منتقلی عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائے گا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ غیر قانونی منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن سے بہترین اانتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں غیر قانونی مقیم شہریوں کے انخلا کی مہلت کے آخری روزافسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہاکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز انخلاء کے عمل کی خود نگرانی کریں اور مکمل پر امن ماحول میں انخلا کا عمل مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، سینئر پولیس افسران موجود تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button