پاکستانسٹیصحت

جنرل ہسپتال طبی عملے پر مبینہ کوتاہی کا الزام، پرنسپل نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی کے ارکان مریض کے اہل خانہ کی درخواست کا انتظار کئے بغیر بلا تاخیر خود ان سے رابطہ کریں: پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(خبر نگار)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال عملے کے خلاف میڈیا پر نشر خبر کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔خبر میں کہا گیا تھا کہ ایل جی ایچ سٹاف کی مبینہ کوتاہی سے 45سالہ مریض وارث کو وین کی بجائے مسل (گوشت) میں انجیکشن لگایا گیا جو بخار کی حالت میں آیا تھا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے 5رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پروفیسر انیلہ اصغر کمیٹی کی سربراہ ہونگی جبکہ ارکان میں پروفیسر اجمل فاروق، ڈاکٹر غیاث الحسن، ڈاکٹر ذیشان حیدر اور پرنسپل نرسنگ کالج مسز میمونہ ستار شامل ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ وہ مذکورہ مریض کے اہل خانہ کی درخواست کا انتظار کرنے کی بجائے بلا تاخیر خود ان سے رابطہ کریں تاکہ ان کے بیانات کی روشنی میں اصل حقائق سامنے آسکیں۔ پرنسپل نے کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کر کے 2یوم میں رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے واضح کہا کہ تحقیقات کے دوران اگر ایل جی ایچ کے کسی ملازم کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف بلا لحاظ عہدہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button