سٹیسیاست

جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیرسے لندن سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ علامہ ضیاءالرحمن ناصرکی مرکزی ہیڈ آفس میں ملا قات

لاہور(خبرنگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیرسے لندن سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ علامہ ضیاءالرحمن ناصرکی مرکزی ہیڈ آفس میں ملا قات کی۔دونوں راہنماوں نے ملکی وسیاسی صورتحال و دیگر ایشوز پرتبادلہ خیال کیا۔صاحبزادہ ضیاء الرحمن ناصر نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی دینی و جما عتی خدمات کو سراہا انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دفاع شعائر اللہ، دفاع صحابہ و عظمت اہل بیتؓ، اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی جدوجہد فقیدالمثال ہے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اہل سنت کے دفاع صحابہ و عظمت اہل بیت ؓ عقیدہختم نبوت ﷺ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ؓ، ناموس رسالت ﷺ و ناموس صحابہ و اہل بیت ؓکا تحفظ ہمارے ایمان کا حقیقی جزو اورہما رے عقیدہ کی اہم بنیاد ہے۔ علا وازیں مولانا ضیاءالرحمن ناصر نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کودو اکتوبر کو ضلع گجرات میں منعقد ہونے والی دفاع صحابہ کانفرنس کی دعوت دی جس کوعلامہ صاحب نے قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ حاجی ریاض احمد، قا ری شفیق الرحمن ربانی بھی موجود تھے نیز مولانا ضیاء الرحمن ناصر نے اپنے ادارے کی طرف سے شائع کردہ کتب بطور تحائف پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button