پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور گوجرانوالہ ریجن کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر کیش انعامات سے نوازا

انعامات حاصل کرنے والوں میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 69افسران و اہلکار شامل۔ انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کے تحت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر لاہور اور گوجرانوالہ ریجن کے افسران واہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والوں افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے قلع قمع کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جدید پولیسنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کے تحت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انعامات حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں کو شاباش دی اور مزید بہتر کارکردگی کی ہدایت دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے جس کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
فیلڈ میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی گی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور اور گوجرانوالہ ریجن کے افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات و تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی، انعامات حاصل کرنے والوں میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ کے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 69افسران و اہلکار شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسران واہلکاروں کو 20ہزار فی کس کیش اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ان افسران واہلکاروں نے صوبہ بھر میں جرائم کے قلع قمع اور شہریوں کے تحفظ و خدمت کے فرائض بطریق احسن سر انجام دئیے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button