پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: قتل، بینک ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کامیابی سے ورک آؤٹ کرنے والے افسران کے اعزاز میں تقریب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کے 07 افسران کو تعریفی لیٹرز جبکہ 21 اہلکاروں کو 20 ہزار فی کس کیش انعامات سے نوازا۔

07 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو تعریفی لیٹر دیا گیا۔ بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث گینگ گرفتار کرنے والی ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔ ڈکتی معہ قتل کے واقعات ورک آؤٹ کرنے پر اے ایس پی گلبرگ سرکل اویس علی خان کو تعریفی سند جبکہ ٹیم کو کیش انعامات دئیے گئے۔

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قتل، بینک ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کامیابی سے ورک آؤٹ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا ہے، دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد ریجن کے 07 افسران کو تعریفی لیٹرز جبکہ 21 اہلکاروں کو 20 ہزار فی کس کیش انعامات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں 07 سالہ بچی سے زیادتی معہ قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل، ایس پی عثمان منیر سیفی، ڈی ایس پی عطا الرحمان کو تعریفی اسناد جبکہ 07 اہلکاروں کو کیش انعامات و سی سی ون دئیے گئے۔فیصل آباد، میانوالی اور راولپنڈی میں بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث گینگ گرفتار کرنے والی ٹیم ایس ایس پی آپریشنز، رضوان احمد خان، ایس پی لائل پور ارتضی کمیل کو تعریفی لیٹرز جبکہ ٹیم کو کیش انعامات دئیے گئے۔ ڈکیتی معہ قتل کے دو واقعات ورک آؤٹ کرنے پر اے ایس پی گلبرگ سرکل اویس علی خان کو تعریفی سند جبکہ ٹیم کو کیش انعامات معہ سی سی ون دئیے گئے۔پولیس ٹیم پر فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث خطرناک گینگ کے تین ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ڈی ایس پی نشاط آباد عمر دراز کو تعریفی سند دی گئی۔سب انسپکٹر محمد وسیم سمیت ٹیم کے چار ممبران کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور پیشہ ور مجرمان کے خلاف آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کے ساتھ ساتھ انسداد جرائم کے آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سنگین
جرائم کے قلع قمع کے لئے آر پی اوز، ڈی پی اوز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان، سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button