سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا گوگل میپ سے ٹریک کرکے پنڈی راجپوتاں کوٹ لکھپت اندرون میں سرکاری سکول کے اچانک دورے پر پہنچ گئے

کمشنر لاہور نے بہترین طریقہ تدریس، طریقہ اسائنمنٹ اور طلبا کی گروپوں میں تقسیم پر نہایت خوشی کا اظہار کیا. کمشنر لاہور نے اپنے ہمراہ پولیس سکواڈ کو سکول کے اندر داخل ہونے سے منع کردیا

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا گوگل میپ سے ٹریک کرکے پنڈی راجپوتاں کوٹ لکھپت اندرون میں سرکاری سکول کے اچانک دورے پر پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا سی ڈی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈی راجپوتاں کا دورہ کے دورا ن بہترین طریقہ تدریس پر اساتذہ کو شاباش دی۔ کمشنر لاہور نے بہترین طریقہ تدریس، طریقہ اسائنمنٹ اور طلبا کی گروپوں میں تقسیم پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے سکول کے معلم سید محمداشعر ہاشمی کے طریقہ تعلیم کو اساتذہ کیلئے راہنما قرار دے دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خلوص، محنت اور قومی فرض سمجھ کر طلباکو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا استاد کا سب سے بڑا مرتبہ ہے۔ کمشنر لاہور نے اپنے ہمراہ پولیس سکواڈ کو سکول کے اندر داخل ہونے سے منع کردیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سکول میں طلبا و اساتذہ کے احترام میں کسی بھی فرد کے دورے کے دوران آپریٹر کے علاوہ کوئی باوردی ملازم سکول میں داخل نہیں ہوگا۔ استادمحمد اشعر ہاشمی نے کہا کہ سکول میں ہر بچے کی کارکردگی کی علیحدہ فائلز تیار کی جاتی ہیں۔ مقابلے کی فضا کو رواج دیا ہے۔کمشنر لاہور کو ہر باب کے اختتام پر ہونے والے امتحانات کارکردگی کے مطابق بچوں کے علیحدہ علیحدہ رنگوں کے آویزاں چارٹس پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبا میں نایاب گوہر موجود ہیں۔ انکو جلا دینی ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سکول ٹیچر کو گلے ملے، شاباش دی اور شکریہ ادا کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے طلباکی ریڈنگ صلاحیتوں کو چیک کیا۔ سوالات بھی پوچھے۔ کمشنر لاہور نے پرائمری، مڈل و ہائی سکول کلاس رومز کا دورہ کیا ، بچوں کی کاپیاں چیک کی۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ چھوٹی کلاسز کے بچوں کو کمپیوٹر سکلز سکھائیں۔ لیبز انچارجز خصوصی توجہ دیں۔ کمشنر لاہور نے بچوں کو سموگ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button