انٹر نیشنلتازہ ترین

ایمریٹس جدید ایندھن استعمال کرنیوالی پہلی ایئرلائن بن گئی

ترجمان ایمریٹس کے مطابق پرواز نے بدھ کو کیپٹن خالد بن سلطان اور کیپٹن فلپ لومبٹ کی سربراہی میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس میں چار انجنوں میں سے ایک انجن 100 فیصد ایس اے ایف فیول پر چلا جو کہ جیٹ ایندھن کی تکنیکی اور کیمیائی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے ڈراپ ان متبادل کے طور پر اپنی صلاحیت کے اظہار میں مدد کرتا ہے، یہ فیول روایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں کاربن کا اخراج 85 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ آزمائشی پرواز ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی تنظیمیں، ریگولیٹری ادارے اور پالیسی فیصلے کرنے والے اعلیٰ سطح کے عہدے دار تیسری بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے لیے دبئی میں جمع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button