پاکستانجرم و سزاسٹی

بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ فیملی کی سنٹرل پولیس آفس آمد

سکھ یاتریوں نے نوسربازی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری، تمام رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا

سردار کنول جیت سنگھ نے فوری رسپانس، ریکارڈ وقت میں ملزمان کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کو بہترین فورس قرار دیا، ”آئی جی صاحب تہاڈی ٹیم کمال اے،” سردار کنول جیت سنگھ ”ڈاکٹر عثمان انور سمیت پوری پنجاب پولیس نے بھراواں والا پیار دتا، ” سردار کنول جیت سنگھ
”میرے ایس پنجاب ڈی پولیس یو ایس اے، کینیڈا تے یوکے توں وی نمبر ون اے، ”سردار کنول جیت سنگھ

لاہور (خبر نگار) سکھ دھرم کے بانی بابا گرو نانک صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی سکھ فیملی نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ بھارتی شہر ہریانہ کرک شیتر سے آئے سردار کنول جیت سنگھ نے اہل خانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، سکھ فیملی میں سردار کنول جیت سنگھ، سردار جرنیل سنگھ، بی بی رویندر کور اور سردار ہرپال سنگھ شامل،سکھ فیملی نے نوسربازی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری، تمام رقم و مال مسروقہ کی برآمدگی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا، سکھ فیملی کے سربراہ سردار کنول جیت سنگھ نے فوری رسپانس اور ریکارڈ وقت میں ملزمان کی گرفتاری پر پنجاب پولیس کو بہترین فورس قرار دیا، سردار کنول جیت سنگھ نے اپنی مادری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ”آئی جی صاحب تہاڈی ٹیم کمال اے،””ڈاکٹر عثمان انور سمیت پوری پنجاب پولیس نے بھراواں والا پیار دتا، ” سردار کنول جیت سنگھ،”میرے ایس پنجاب ڈی پولیس یو ایس اے، کینیڈا تے یوکے توں وی نمبر ون اے،“سردار کنول جیت سنگھ نے فرط جذبات میں آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی ٹیموں کو سلیوٹ بھی کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں آپ کے اظہار تشکر کے آنسو اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا،سکھ بھائیوں کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب پولیس پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکر گذار ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرنے میں سی سی پی او، ڈی آئی جیز سے لے کر کانسٹیبل تک تمام ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نوسربازی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 1300 کیمروں کی فارورڈ اور بیک ٹریکنگ کی گئی۔ سکھ کمیونٹی سے واردات کرنے والے نوسر باز گینگ کو ٹریس کرنے کے دوران ایسی وارداتوں میں ملوث مزید 07 گینگز کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر سکھ اور مسلم برادری کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آرگنائزڈ کرائم،آپریشنز اور انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں کو گلے لگا کر شاباش دی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کے بعد فی الفور رسپانس کیا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی محمد کامران خان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور، ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل، ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب پھلروان، ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن شہزاد رفیق، اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی، آپریشنز، انویسٹی گیشنز اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ڈی ایس پیز اور سینئر افسران کی شرکت۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button