
خدمت مراکز میں 02 کروڑ سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں، پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 01 ہزار فیصد تک بڑھائی گئی ہے، آئی جی پنجاب کی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے فیڈ بیک میکنزم مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایت۔
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق صوبہ کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا جا رہا ہے،سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز میں سروس ڈیلیوری، ایف آئی آرز کے ٹائم لائن میں اندراج،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو معیار بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ٹریفک، پٹرولنگ، خدمت و تحفظ مراکز سروسز ڈلیوری کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پولیس خدمت مراکز میں 02 کروڑ سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں، پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح 01 ہزار فیصد تک بڑھائی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ ٹریفک اور پٹرولنگ کے شعبوں کو جدید آئی ٹی سہولیات سے مزین کیا گیا ہے، پنجاب کے تمام شہروں میں سیف سٹی اور سائبان پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے، آئی جی پنجاب نے ملتان، راولپنڈی، میانوالی، گجرات اور پاکپتن سمیت کم شرح والے اضلاع کو ٹریفک لائسنسنگ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نوجوان نسل کے ساتھ فرینڈز اینڈ والنٹیرز آف پولیس پراجیکٹس کے تحت کمیونٹی اینڈ پارٹنرشپ پولیسنگ کو فروغ دے رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر قانونی، غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے فیڈ بیک میکنزم مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز، ٹریفک افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے رواں سال پولیس خدمات کے شعبوں میں مختلف اضلاع کی کارکردگی اور سٹیزن فیڈ بیک میکنزم کا جائزہ لیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے فیڈ بیک میکنزم مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام ریجنل اور ضلعی افسران کو 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کا عمل خود مانیٹرنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ 1787سے موصول درخواستوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر ہر صورت حل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ رواں سال 15 ہزار سے زائد ترقیاں دیں، اگلے برس فروری تک 20 ہزار پروموشنز کا ہدف پورا کر لیں گے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، کمانڈنٹ سپیشل برانچ ٹریننگ سکول، سی ٹی او لاہور سمیت سینئر افسران کی شرکت کی۔







