تعلیمسٹی

صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور کے درمیان فن و ثقافت کی ترویج کا معاہدہ طے

وی سی پروفیسر اشفاق محمود قریشی اور ڈاکٹر سید بلال حیدر ڈائریکٹر جنرل آرٹس کونسل پنجاب نے دستخط کیے

بہاولپور(خبر نگار)دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن کے درمیان فن و ثقافت کی ترویج و اشاعت اور تہذیب کے فروغ کے لئے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں معاہدہ طے ہوا جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی اور ڈاکٹر سید بلال حیدر ڈائریکٹر جنرل آرٹس کونسل پنجاب نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاطمہ مظہر رجسٹرار، ڈاکٹر محمد صادق ہاشمی ڈئریکٹر اکیڈمک کونسل، محمد سجاد حسین ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور ڈویژن ، جام سہیل کامران اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل بہاولپور و دیگر موجود تھے۔اس حوالے سے دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ بہاولپور کا خطہ فن و ثقافت کا ایک تاریخی حوالہ ہے۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت سے پیار کرتی ہیں ۔ یہ معاہدہ بہاولپور کے فن اور فنکاروں و فائن آرٹس کو طلباء کے کام کو عالمی پذیرائی مہیا کرے  گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button