پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں اور انکی ٹیم کی ملاقات

بہاولنگر پولیس نے رواں برس کے دوران 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

بہاولنگرپولیس نے 05 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے75 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔ چوری شدہ 222 موٹر سائیکل،12 دیگر وہیکلز،23تولہ طلائی زیور، 48 موبائل فونز اور مسروقہ مال مویشی 252 عدد برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ 19انسپکٹر،73سب انسپکٹر، 87اسسٹنٹ سب انسپکٹر،121ہیڈ کانسٹیبل کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق اگلے عہدے پر ترقی دی گئی۔

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اسٹیشن ڈائریزکے سلسلہ میں ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں اور انکی ٹیم کی ملاقات کی اور سال رواں کے دوران انسداد جرائم کے حوالے سے بہاولنگر پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہاولنگر پولیس نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 11 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 798 مقدمات درج اور 798 ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے 03 کلاشنکوف،51 رائفلیں، 73 بندوق، 59 رپیٹر، 15 ریوالور، 603 پسٹل، 13 کاربین، سمیت دیگر سامان برآمدہو ا، بہاولنگرپولیس نے 05 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے75 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔ 3054 اشتہاریوں، 2476 عدالتی مفروران اور 414 عادی مجرمان (ٹارگٹ آفینڈرز) کو گرفتار کیا،19 گینگز کے 51 ملزمان کو گرفتار کر کے 96 لاکھ سے زائد روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں رواں سال 20 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 370 کلوگرام چرس، 10 کلوگرام افیون، 715 کلوگرام بھنگ، 31789 لیٹر شراب، 6944 لیٹر لاہن چالو بھٹیاں 152 برآمد کیں، بجلی چوری کریک ڈاون میں 982 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رابری معہ قتل کے 3 واقعات کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، اغواء برائے تاوان کے 4 مغویان کو بحفاظت بازیاب کروایا گیا،چوری شدہ 222 موٹر سائیکل،12 دیگر وہیکلز،23تولہ طلائی زیور، 48 موبائل فونز اور مسروقہ مال مویشی 252 عدد برامد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے مزیدکہاکہ غیر قانونی سملنلگ کو ناکام بناتے ھوئے 04 لاکھ 13 ہزار کلوگرام گندم، ذخیرہ اندوزی میں 09 لاکھ 16 ہزار کلو گرام سے زائد اور 4200 کلوگرام آٹا برآمد کیا۔فورس کی پروموشن کے سلسلے میں جاری اقدامات میں 19انسپکٹر،73سب انسپکٹر، 87اسسٹنٹ سب انسپکٹر،121ہیڈ کانسٹیبل کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق اگلے عہدے پر ترقی دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈکیتی، قتل سمیت دیگر کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر بہاولنگر پولیس کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے بہاولنگر پولیس کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ جاری رکھا جائے اور شہریوں کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو موثر حکمت عملی سے مزید آسان بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button