سٹیسیاستکھیل

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی جانب سے ڈ ی جی سپورٹس پنجاب کی ترقی پر خصوصی تقریب

مشیرکھیل پنجاب نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو مبارکباد دیتاہوں، سپورٹس کی ترقی کیلئے ہم سب مل کر کردار ادا کرتے رہیں گے، مشیر کھیل پنجاب

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل کی ترقی پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے اس موقع پر کہا ہے کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو مبارکباد دیتاہوں، سپورٹس کی ترقی کیلئے ہم سب مل کر کردار ادا کرتے رہیں گے،

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر،ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر اورڈپٹی ڈائریکٹر چودھری ظہور احمد بھی شریک تھے،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو گریڈ 19سے20میں ترقی دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button