پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے61 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے

میرٹ کے مطابق05 ہزار اہلکاروں کی محکمانہ پروموشن کا عمل جاری، ایک برس میں 20 ہزار ریکارڈ پروموشنز جلد مکمل ہونگی، محکمہ پولیس میں مزید 10 ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے ریکروٹمنٹ کا آغاز جلدکر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبر نگار , کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ پروموشن ہر افسر وا ہلکار کا بنیادی حق ہے جو صوبے بھر میں خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو بلا تاخیر دیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور پولیس کے 127 اے ایس آئیزسمیت، مختلف کیڈرز کے 660 افسران و اہلکاروں کو محکمانہ پروموشنز دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبہ بھر میں 05 ہزار افسران و اہلکاروں کو اگلے رینک پر پروموشنز دینے کا عمل جاری ہے، ایک برس میں 20 ہزار ریکارڈ پروموشنز جلد مکمل ہوں گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کے 05 ہزار سے زائد ملازمین کو ریگولرائز کیا گیا ہے، پولیس شہدا کے بچوں اور دوران ڈیوٹی وفات پر متوفی اہلکاروں کے 02 ہزار سے نوجوانوں کو پولیس فورس میں بھرتی کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ محکمہ پولیس میں مزید 10 ہزار کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے ریکروٹمنٹ کا آغازجلد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹرعہدے پر ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے61 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں سب انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی، ترقی پانے والے افسران نے آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی خدمت و تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سے زیادہ محنت اور دلجمعی سے فرائض ادا کرتے ہوئے ان ترقیوں کا فائدہ شہریوں کو منتقل کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر،اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل سمیت سینئر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button