آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران امریکی نائب وزیرخارجہ، نائب قومی سلامتی مشیر، سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سیکریٹری دفاع ہوئیں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقاتوں کے دوران مسئلہ کشمیرکوسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کرنےکی اہمیت اجاگر کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف کی بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی اور ملکی ترقی کیلئےتارکین وطن کےمثبت کردار کوسراہا۔