سٹیسیاست

ہم نوکری نہیں تجارت کرنا سکھائیں گے، خالد مسعود سندھو

ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہے

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہم نوکری نہیں تجارت کرنا سکھائیں گے۔قوم کے ہر بچے کو تجارت کے اصول سے بہرہ ور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ، ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، سابقہ حکومتوں نے غریب عوام کو نظر انداز کرکے اشرافیہ کو نوازہ ہے۔ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں غریب عوام کے لیے پالیسی بنائی جائیں۔پاکستان کی سالانہ معاشی پالیسی میں سب سے زیادہ سبسڈی اور ترجیح غریب عوام کو دی جائیں۔پوری دنیا ترقی کے مراحل طے کر کے کہیں سے کہیں پہنچ چکی ہے مگر پاکستان ابھی انہی مسائل میں گھیرا ہوا ہے جب تک یہ بنیادی مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی معاشی پالیسی کے لیے اپنے تمام اسلامی برادر ممالک میں معاشی ماہرین سے رائے لیکر ایسی مظبوط معاشی پالیسی بنائی جائے جو آئندہ 10 سے 20 سال پر مبنی ہو اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس ایک معاشی ویژن پر متفق ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button