
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بانی چیئرمین سے آج ابتدائی مشاورت ہوئی ہے اور آئندہ دو دن تک امیدواروں کے ٹکٹ فائنل کرلیں گے۔
سابق چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات اسلام اباد ہائی کورٹ کے احکامات پر ہوئی ہے۔
ہمارے زیادہ تر امیدواوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ہمارے لوگوں سے کاغذات چھین گئے اور انہیں روکا گیا۔
عدلیہ سے درخواست ہے کہ اب آپ ہی کا کردار ہے، ایک پارٹی کو سنگل آوٹ کرکے نکالا جائے گا تو جمہوریت کا نقصان ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ الیکشن کسی صورت ملتوی نہ ہوں، ہمارے پاس 70 فیصد مقبولیت ہے۔