
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ آپریشنل بیس پر انڈکشن اینڈ آپریشنلائزیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ایئر بیس پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ایئر چیف مارشل نے کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ تقریب میں پی اے ایف کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کے نظام اور دفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام، لوئٹرنگ جنگی صلاحیتوں اور لانگ رینج ویکٹرز بھی سسٹم کا حصہ بن گئے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جدید ہتھیاروں کی نظام میں شمولیت پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔