
ملیر کورٹس میں مقامی عدالت کے روبرو حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف سچل تھانے میں9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔