پاکستانسٹیکاروبار

خواتین کی کاروباری ترقی کے بارے سمیڈا مشاورتی اجلاس میں خواتین کے لیے ایس ایم ای پالیسی کی تیاری

FCDO کی مالی اعانت سے چلنے والی تنظیم ReMIT سیشن کی شریک آرگنائزر تھی

لاہور(کامرس رپورٹر)

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں پہلے پرائیویٹ سیکٹر کنسلٹیٹو سیشن کے شرکاء نے متفقہ طور پر پاکستان میں کاروبای خواتین کے لیے علیحدہ SME پالیسی بنانے کی حمایت کی ہے۔ FCDO کی مالی اعانت سے چلنے والی تنظیم ReMIT سیشن کی شریک آرگنائزر تھی۔ . ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے کلیدی اسپیکر کے طور پر سیشن سے خطاب کیا۔ سیشن سے سمیڈا کی جی ایم پالیسی اینڈ پلاننگ محترمہ نادیہ جہانگیر سیٹھ اور REMIT کے سرمایہ کاری اور موسمیاتی فنانسنگ کے ماہر عثمان خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔جبکہ سمیڈا کے جنرل مینیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا نے مزکورہ نشست میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اسٹیک ہولڈرز اور سیشن کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی کاروباری خواتین کو قومی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ایک برابری کا میدان فراہم کیا جائے۔ مقررین کا خیال تھا کہ خواتین کیلیے خصوصی انٹرپرینیورشپ پالیسی (WEP) اور ایکشن پلان کی ترقی پاکستان کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔

یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ ReMIT، UKAid، ADB، اور UN Women اس اقدام میں کلیدی شراکت دار ہیں۔
سیشن میں مختلف کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری خواتین کو تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا گیا ۔
شراکت داروں اور حکومتی نمائندوں نے اس موقع پر خواتین کو درپیش اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا

قبل ازیں، سیشن میں سمیڈا اور ریمیٹ ٹیموں کی جانب سے خواتین کے کاروباریمساءیل کا ایک جائزہ پیش کیا گیا، جس کے بعد فنانس تک رسائی، مارکیٹ تک رسائی، ریگولیشنز لائسنسنگ و ٹیکسیشن، اور بزنس ڈیولپمنٹ سروسز کے موضوعات پر گروپس ڈسکشن کا آغاز ہوا۔ ان سیشنز میں متحرک بات چیت اور خیالات کے تبادلے سے مجوزہ پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹھوس عملی سفارشات سامنے آئیں۔

سمیڈا کی جی ایم برائے پالیسی اینڈ پلاننگ محترمہ نادیہ جہانگیر سیٹھ نے تمام شرکاء اور شراکت داروں کا ان کے گراں قدر تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا اور ملک میں خواتین کی کاروباری صلاحیت کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون کی امید ظاہر کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button