
سینیر اکانومسٹ ڈاکٹرخاقان نجیب نے کلیدی مقرر کے طور پر خطا ب کیا. ایس ایم ایز کیلیے ریگولیٹری شرائط کو کم کرنے سفارش کی گئی
لاہور ( خبر نگار) سمال اینڈ میڈیم انٹرپراءیزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘سمیڈا’ کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں ایس ایم ایز کیلیے سازگار پالیسیوں کی تشکیل کیلیے پالیسی ڈاءیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینءیر اکانومسٹ و سابق مشیر وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کیا۔جبکہ سمیڈا کی جنرل مینیجر پالیسی پلاننگ نادیہ جہانگیر سیٹھ او ر جنرل مینیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا
مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی کیلیے ریگولیٹری انواءیرمنٹ کو ساز گا بنانے کی ضرورت ہے جبکہ ان کیلیے فنانسنگ اور ترقیاتی خدمات کی آسان اور وافر فراہمی ممکن بناءی جا نی چاہییے۔ مقررین نے کہا کہ ایس ایم ایز کیلیے ٹیکسوں فنانسنگ اور مارکیٹنگ کے نظام کو سازگار بنا کر ملک میں بےروزگاری اور غربت کے مساءیل پر قابو پایا جا سکتا ہے
یہ امر قابل زکر ہے کی ایس ایم ایز کی گروتھ کو فروغ دینے کیلیے وفاقی وزارت صنعت و پداوار نے سمیڈا کی تجویز پر ایس ایم ایز کیلیے تحقیق پر مبنی پالیسی سفارشات کے حصول کی غرض سے ایک تحقیقی پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ حالیہ پالیسی ڈاءیلقح کا سلسلہ درحقیقت اس پراجیکٹ کا حصہ ہے۔







