
ہزاروں مجرمان گرفتار، سینکڑوں کلو منشیات، ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ برآمد، لاکھوں شہریوں کو خدمت مراکز میں خدمات فراہم کی گئیں۔
لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں ہزاروں مجرمان کو گرفتار کرتے ہوئے سینکڑوں کلو منشیات،ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پنجاب پولیس نے سال رواں کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،ماہ جنوری2024 کے دوران لاہور سمیت تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہا،صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 6500 ریڈز کیے گئے، 3650 مقدمات درج اور 3660 ملزمان گرفتار ہوئے، 2030 کلو گرام چرس، 39 کلو ہیروئن، 08 کلوگرام آئس اور 60400 لٹر شراب برآمد کی گئی،مجرمان کے قبضے سے 286 ملین کیش،92 تولہ سونا، 263 ملین کا مال مسروقہ، 1550 موٹر سائیکل و گاڑیاں، 730 موبائل فون اور 170 مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں ملزمان سے 2855 پسٹل، 252 رائفلز، 35 ریوالور،231 بندوقیں اور 118 کلاشنکوف برآمد ہوئے، 8310 اشتہاری مجرمان، 5870 عدالتی مفروران اور 2266 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ صوبہ بھر سے خطرناک مجرمان کے 735 گینگز کو گرفتار کرکے 183 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، پولیس خدمت مراکز سے 71780 شہریوں کو سرٹیفیکیٹس، 15025 کرایہ داری اندراج، 66030 ویریفیکیشن، 9864 گمشدگی رپورٹس جاری کی گئیں،ٹریفک پولیس نے 12 لاکھ 93 ہزار 900 شہریوں کے لائسنس جاری کئے، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی صورت 459 ملین قومی خزانے میں جمع کروائے۔انسداد سموگ کاروائیوں میں 18410 چالان، 8050 گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ 60 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے شاہرات پر 19 لاکھ 95 ہزار 500 گاڑیوں اور 17 لاکھ 25 ہزار 600 شہریوں کو چیک کیا۔2 لاکھ 66 ہزار 190 قانون شکنوں کے ای چالان کرتے ہوئے 104 ملین جرمانہ اور 7660 شہریوں کو مدد فراہم کی۔بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم میں 8435 مقدمات درج کرتے ہوئے 2850 قانون شکنوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے سپروائزری افسران کو الیکشن سکیورٹی کے ساتھ جرائم کے قلع قمع کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔







