
برآمدات میں اضافے اور سپلائی میں بہتری کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔
غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں اور کثیرالقومی کمپنیوں کی ڈیمانڈ کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8ارب ڈالر سے زائد رہنے جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7پیسے کی کمی سے 279روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔