انٹر نیشنلتازہ تریندلچسپ و عجیب

فرانس: مونا لیزا کی پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا گیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں احتجاج کے دوران دو مظاہرین نے شیشے میں محفوظ مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ پر سوپ پھینک دیا۔

لوور میوزیم کے مطابق پینٹنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ویڈیو میں ٹی شرٹس پہنی دو خواتین مظاہرین کو پینٹنگ پر سوپ پھینکتے اور میوزیم کی سیکیورٹی کو ان کے سامنے کالی اسکرین لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوپ پھینکنے کے بعد مظاہرین نے پینٹنگ کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ “زیادہ اہم کیا ہے؟ آرٹ یا صحت مند اور پائیدار خوراک کا حق؟۔

فوڈ کاؤنٹر اٹیک نامی ایک گروپ نے اس اسٹنٹ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ احتجاج خوراک کو عام سماجی تحفظ دینے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button