پاکستانسٹیکاروبار

ملتان ٹریڈرز ایسوسی ایشن اجلاس ، مسائل حل کیلئے ایگزیکٹو باڈی تشکیل

صدر ایسوسی ایشن محمد عثمان ، سینئر نائب صدر امان اللہ قریشی کو نامزد کیا گیا

مستقبل میں ایل سی سی آئی کا فورم استعمال کرتے ہو ئےمسائل کو حل کریں گے ، محمد عثمان صدر ایسوی ایشن

لاہور (کامرس رپورٹر)ملتان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ، مسائل کے حل کے لئے ایگزیکٹو باڈی تشکیل پاگئی جسکے مطابق صدر ایسوسی ایشن محمد عثمان ، سینئر نائب صدر امان اللہ قریشی کو نامزد کیا گیا جبکہ دیگر عہدیداروں میں نوید ، اشرف اور سبحان شامل ہیں اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ارکان کے تعارف کے بعد متفقہ رائے شماری کے بعد ایگزیکٹو کونسل تشکیل پائی ۔ دوران اجلاس ملتان روڈ انڈسٹریز کے مشترکہ مسائل بجلی ، سیوریج ، نیشنل ہائی وے ، روڈز ، ماحولیات و دیگر مسائل کے حل کے لئے مختلف فورمز کے استعمال پر غور کیا گیا اور تمام ارکان کی تجاویز کے بعد یہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشن ماہانہ میٹنگ باقاعدگی سے ہونی چاہئے تاہم ایگزیکٹو باڈی کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شارٹ نوٹس پر میٹنگ طلب کر سکتی ہے اور اراکین کی جانب سے فوری فیصلہ لینے کے معاملے پر بااختیار ہے اجلاس میں صدر ایسوسی ایشن محمد عثمان نے ایل سی سی آئی انتخابات میں پینل کو سپورٹ کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کامیابی کا کریڈٹ تمام اراکین کی خلوص نیت کو دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایل سی سی آئی کا فورم استعمال کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور کامیاب پینل کو مبارکباد دینے کے لئے ایل سی سی آئی کو آئندہ ہفتہ وزٹ کیا جائے گا ۔
کیپشن فوٹو :: ملتان روڈ ٹریڈرز ایسوسی کے اجلاس میں نامزد صدر محمد عثمان ، اور ایس وی پی امان اللہ قریشی ودیگر عہدیدار موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button