پاکستانسٹیسیاست

جماعت اسلامی لاہورکے زیر اہتمام ہفتہ قومی یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ا ٓل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

آل پارٹز کانفرنس میں شہر لاہور کے مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی شرکت اور7 اکتوبرکو فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کا عزم

رہنماؤں کی جانب سے جماعت اسلامی کے فلسطین میں جاری نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں یکجہتی کے موقف کی تعریف۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا آل پارٹی کانفرنس میں سیاسی رہنماؤں سے ہفتہ قومی یکجہتی فلسطین کے حوالے سے خطاب
لاہور (خبر نگار) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہفتہ قومی یکجہتی فلس طین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔ کانفرنس میں مولانا مختار احمد خان سواتی صدر جمعیت اتحاد العلماء لاہور، حافظ کاظم رضا اسلامی تحریک، رانا محمد نصر اللّٰہ نائب ناظم پاکستان مرکز جمعیتِ اہلحدیث، قاری محمد قاسم بلوچ مجلس احرار اسلام، علامہ عدیل فریدی تنظیم اسلامی، عاصم ارشاد خان تحریک لبیک پاکستان، ثاقب احمد خان جے ٹی اے پی، مولانا قاری اعظم حسین جمعیت علماء اسلام، (س) مفتی عاشق حسین کل مسالک علماء بورڈ، پیر اسد اللّٰہ فاروق جامعہ منظور الاسلامیہ، صغیر اقبال ورک شعیہ علماء کونسل، قاری محمد اسلم صدیقی پاکستان علماء کونسل، اعجاز تنویر بزنس فورم، جماعت اسلامی سے خالد احمد بٹ، میاں ذکراللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، جبران بٹ، عبدالعزیز عابد، اظہر بلال، مرزا شعیب یعقوب، سیف الرحمن عبد العزیز شگری بلتستانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 7 اکتوبر کو قومی یکجہتی فلس طین کے موقع پر تمام سیاسی اور مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کو بھرپور انداز میں مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر اتفاق کیا۔۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جماعت اسلامی کے فلسطین میں جاری نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں یکجہتی کے موقف کی تعریف کی گئی۔آل پارٹیز کانفرنس میں اسرائیل کے خلاف فلسطین میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کا دائرہ لبنان، ایران تک پھیلنے پر مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔ تمام پارٹی رہنماؤں کی جانب سے فلسطین میں جاری ظلم و برربیت پر اقوام متحد ہ اور عالمی امن کے ادار وں کے مجرمانہ کردار کی مذمت کی گئی ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام اور عالمی برادری حسب دستور بے حسی کیساتھ مذمتوں تک محدود ہے۔ اسرائیل امریکا اوریورپ کی شہ پرہی فلسطینی مسلمانوں کاقتل عام کیا جارہا ہے۔ اسرائیل اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ امت مسلمہ کا اتحاد اور جسد واحد بننا ہی دشمن کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button