انٹر نیشنلتازہ ترین
چین کے زرمبادلہ ذخائر 32 کھرب 61 ارب ڈالر تک آ گئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے زرمبادلہ ذخائر اکتوبر کے اختتام پر 32.6105 کھرب امریکی ڈالر رہے جو ستمبر کے اختتام کے مقابلے میں 55.317 ارب ڈالر یا 1.67 فیصد کم ہیں۔ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ماہ امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا اور بڑی معیشتوں میں مالیاتی پالیسی کی توقعات اور میکرو اکنامک اعدادو شمار کی وجہ سے عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں کمی آئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی شرح تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی جیسے عوامل کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے اکتوبر میں چین کے زرمبادلہ ذخائر سکڑ گئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کی رفتار مستحکم کرنے کے لئے متعدد پالیسیوں پر مئو ثر طریقے سے عملدرآمد کررہا ہے جو زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کے لئے سازگار ہے۔








This design is wicked! You obviously know how to keep a reader entertained. Between your wit and your videos, I was almost moved to start my own blog (well, almost…HaHa!) Great job. I really enjoyed what you had to say, and more than that, how you presented it. Too cool!
Great summary
Strong points made
casino enjoy antofagasta
References:
https://www.google.com.sb/